الطاف بخاری کی کسٹوڈین جنرل سے والد کے انتقال پر تعزیت

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے والد مکھن سنگھ تارا کے انتقال پر تعزیت کیلئے کسٹوڈین جنرل راجندر سنگھ تارا کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔پارٹی صدر جموں کے چٹھہ بور کیمپ میں راجندر سنگھ تارا کی رہائش گاہ کے دورے کے دوران صوبائی صدر جموں ایس منجیت سنگھ اور دیگر لیڈران کے ہمراہ تھے۔سوگوار لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف بخاری نے ان کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کی دعا کی۔