الطاف بخاری کا شہرسرینگر کا دورہ

 سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخار ی نے کل شہر سرینگر کا دورہ کر کے یہاں عملائے جارہے مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وزیر کے ہمراہ سی ای او اِرا ڈاکٹر فاروق احمد لون، ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ ، ڈائریکٹر اِرا کشمیر ستیش راز دان کے علاوہ کئی دیگر انجینئر اور افسران تھے۔ٹی آر سی گریڈ سپریٹر کے معائینے کے دوران انہیں جانکاری دی گئی کہ اس پروجیکٹ کا بیشتر کام مکمل کیا جاچکا ہے اور توقع ہے کہ جون 2018ء تک ا سے مکمل کیا جائے گا۔جواہر نگر میں 105میٹر لمبے نئے مہجور پل کا جائزہ لینے کے دوران وزیر کو بتایا گیا کہ اس پل کو اگلے دو ماہ کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔وزیر نے اس موقعہ پر کہا کہ اس پل کا افتتاح جنوری 2018ء میں کیا جائے گا اور اس کی بدولت علاقے کے لوگوں کو عبور و مرور کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔رام باغ کے دورے کے دوران وزیر نے جہانگیر چوک ۔ رامباغ فلائی اوور کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ کام میں تیزی لائیں تاکہ اس پروجیکٹ کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کیا جاسکے۔بخاری نے کہا کہ حکومت محبوبہ مفتی کی قیادت میں شہر سرینگر کو جدید خطوط پر ترقی دینے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلائی اوور کی بدولت شہر میں ٹریفک کی گنجانیت کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور عام لوگوں کو ٹریفک سے جڑے مسائل سے بھی چھٹکارا حاصل ہوگا۔