الطاف بخاری نے پولیس اہلکار اور شہری کی مذمت کی

سرینگر//اپنی پارٹی صدر سید الطاف بخاری نے بدھ کے روز دو حملوں میں نامعلوم بندوق برداروں کی طرف سے مرجان پورہ نوا کدل میں 
 
شہری اور بجبہاڑہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی ہلاکت کی مذمت کی ۔بخاری نے اِن حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ 
 
بنیاد پرست طاقتوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کی مشکلات میں صرف اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تشدد کسی بھی صورت میں قابل ِ 
 
قبول نہیں، اس سے ماسوائے اموات اور تباہی کے کچھ نہیں حاصل نہیں ہوگا۔ بخاری نے سوگواران ِ کنبہ کے ساتھ دکھ کی اِس گھڑی میں 
 
دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا مغفرت کی ہے