الطاف بخاری سے تعزیت پرسی

سرینگر// دانشوروں اور شاعروں کا ایک وفد ڈاکٹر رفیق مسعودی سرپرست اعلیٰ ادبی مرکز رفیع آباد (سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل دور درشن اور سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈمی کی قیادت میں سید محمد الطاف بخاری کے دولت خانہ لڈورہ رفیع آباد میںان کے والد سید محمد اقبال بخاری کی وفات کے سلسلے میں تعزیت پرسی کیلئے گئے۔ وفد نے مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی میں شرکت کرکے سید محمد الطاف بخاری کے  ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ وفد میں کئی شعرا ء ،دانشوروں اور ادیبوں کے علاوہ ادبی مرکز کمراز کے سابق صدر اور کشمیر رائٹرس فورم کے صدر فاروق رفیع آبادی اور فورم کے جنرل سیکریٹری مجروح کاشمیری بھی شامل تھے۔