اقوام متحدہ کے سفیر کی دورہ یمن میں حوثی کمانڈرز سے بھی ملاقات

الحدیدہ//اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے یمن مارٹن گرفتھس نے بندرگاہی شہر حدیدہ کا دورہ کرکے جنگ بندی کے ممکنہ حل کے لیے پیشرفت کا جائزہ لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سفیر مارٹن گرفتھس نے الحدیدہ بندرگاہ اور شہر کا دورہ کیا جہاں حوثی باغیوں اور سعودی اتحادی افواج کے درمیان کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جاری گھمسان کی جنگ میں تھورا توقف ا?یا ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر بدھ کو یمن پہنچے تھے اور گزشتہ روز حوثی جنگجوو?ں کے کمانڈرز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خانہ جنگی کے شکار یمن اور بالخصوص حدیدہ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے سفیر کو تعاون کو مشروط یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے بندرگاہ حدیدہ کے کنٹرول کے لیے جاری جنگ بند کرنے کو تیار ہیں اگر بندرگاہ کا نظم و نسق حکومت کے بجائے اقوام متحدہ چلائے۔واضح رہے کہ بندرگاہ کے حصول کے لیے جاری جنگ سے خوراک کی ترسیل میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی اور فاقہ کشی کے شکار افراد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ نے بندرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے کی پیشکش سامنے ا?ئی تھی جس پر فریقین نے عارضی اور مشروط سیز فائر کا اعلان بھی کیا تھا۔