نیویارک// اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 72 ویں اجلاس میں سب کے لئے امن اور باوقار زندگی کی کوششوں پر زور دیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی 72ویں جنرل اسمبلی کے صدر میروسلاو لیجکیک نے کہا، "اقوام متحدہ کو لوگوں کے لئے بنایا گیا تھا۔" انہوں نے کہا کہ آج، "جن لوگوں کو اقوام متحدہ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ آج اس ہال میں نہیں بیٹھے ہیں۔ وہ تجاویز پر ہونے والی مذاکرات میں شامل نہیں ہیں۔ وہ اعلی درجے کے پروگراموں میں حصہ نہیں لیتے ہیں۔ یہ یقینی بنانا جنرل اسمبلی کے اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے کہ ان کی آوازیں اب بھی سنی جائیں۔ " انہوں نے کہا "ہم تمام اس بات پر متفق ہیں کہ اقوام متحدہ کو حالات کے موافق بنانے اور اسے آزاد رکھنے کے لئے مزید کوششیں کی جانی چاہئے ۔ اصلاحاتی تجاویز پر بحث و مباحثہ ہمارا مقصد ہونا چاہئے جس پر اس اجلاس کو غور کرنا ہوگا۔ "