اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے:برطانیہ

 لندن//برطانیہ اور یورپی یونین نے کہا ہے کہ درخواست کر رہے ہیں کہ میانمار میں فوج کی جانب سے حکومت سنبھالنے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا خصوصی سیشن طلب کیاجائے۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے حقوق کونسل میں تعینات برطانوی سفیر نے ایک اجلاس میں کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر درخواست دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج کی جانب سے منتخب سیاست دانوں اور شہریوں کی گرفتاریاں ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں۔