اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل دِلی پہنچ گئے

نئی دہلی //اقوام متحدہ  جنرل سیکریٹری انٹونیو گوئٹرس پیر کو اپنے پہلے دورے پر بھارت پہنچے۔ وہ مہاتماگاندھی کے 150ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔موصوف بعد سہ پہر پہنچے جن کا اقوام متحدہ کے سینئر افسران نے استقبال کیا ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے جس دوران عالمی امور جیساکہ موسمیاتی تبدیلی اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔وہ تین روزہ دورے پر یہاں پہنچے ہیں۔ وہ اس دوران عالمی چیلنجز،عالمی حل کے موضوع پر خطاب بھی کریں گے ۔ منگل کو وہ لوک سبھا سپیکر سمیترامہاجن سے ملاقات کریں گے ۔