سرینگر/اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گٹرز ہندوستان اور پاکستان کے مابین صورتحال پر قریبی نظر رکھئے ہوئے ہیں اور اُن کا دفتر دونوں ممالک کیلئے ہمیشہ کھلا ہے۔اس بات کا اظہار اقوام متحدہ سربراہ کے ترجمان نے کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ،پی ٹی آئی کے مطابق ترجمان سٹیفین دجارق اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا انٹونیو نے بھارت اور پاکستان کے وزرائے عظم سے حالیہ کشیدگی کم کرنے کیلئے بات کی تھی؟
سٹیفین نے کہا''سیکریٹری جنرل اور اُن کے اسٹاف کے ممبران کئی سطحوں پر طرفین سے لگاتار رابطے میں ہیں ۔ہم مسلسل صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور طرفین کیلئے میسر ہیں''۔
اس سے قبل گذشتہ ہفتے سٹیفین نے کہا تھا کہ سیکریٹری جنرل نے وزیر اعظم مودوی اور وزیر اعظم خان کے ساتھ بات نہیں کی تھی۔