اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس23ستمبر سے | بائیڈن عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

واشنگٹن// امریکی صدر جو بائیڈن 23-25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے ) کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاکہ بین الاقوامی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے بدھ کو کہا،23-25 ستمبر کو مسٹر بائیڈن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے ۔ وہ منگل کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ “اس کے علاوہ، صدر بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے ، عالمی خوشحالی کو آگے بڑھانے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے ۔”قابل ذکر ہے کہ یو این جی اے کا 79 واں اجلاس 10 ستمبر کو شروع ہوا تھا۔ سالانہ مباحثہ 24-28 ستمبر اور 30 ستمبر کو ہوگا۔ادھرایران کے صدر مسعود پیزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے ) کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے ، جس کے لیے وہ اتوار کے روز نیویارک روانہ ہوں گے ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔نیوز ایجنسی ایرنا نے کہا کہ مسٹر پیزشکیان کی تقریر 24 ستمبر کو ہونے والی ہے ۔ وہ اپنی تقریر میں ایرانی عوام کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے ۔خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ صدر کے نیویارک میں قیام کے دوران امریکہ میں مقیم ایرانی شہریوں، میڈیا اور تھنک ٹینکس کے ڈائریکٹرز، دیگر ممالک کے اعلیٰ عہدے داروں اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات متوقع ہے ۔مسٹر پیزشکیان نے پیر کے روز تہران میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یو این جی اے 79 میں ان کی شرکت کا مقصد ایرانیوں کے حقوق، نقطہ نظر اور عزائم کا تحفظ کرنا ہے ۔