اقلیتوں کو ملک کی تعمیر میں رول ادا کرنے کی آزادی دینے پر محبوبہ کی پاکستان کی تعریفیں

سرینگر/سمن کماری کو پاکستان کی پہلی خاتون جج بننے پر تبصرہ کرتے ہوئے جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سوموار کو کہا کہ پاکستان کا ملک کی تعمیر میں اقلیتوں کو آزادی دینا قابل سراہنا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں لکھا''پاکستان میں اقلیتوں کو قوم کی ترقی میں رول ادا کرنے کی آزادی دینا اچھی بات ہے۔ اُمید ہے کہ وہ توہین قانون پر بھی نظر ثانی کریں گے''۔

 اس سے قبل سمن کماری کو پاکستان میں سیول جج کے عہدے پر فائز کیا گیا اور وہ اس عہدے پر پہنچنے والی پہلی ہندو خاتون بن گئیں۔

تاہم اس سے قبل بھی پاکستان میں ہندو مرد ججوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

پاکستان کا پہلا ہندو جج جسٹس رانا بھگوان داس تھا جس نے2005سے2007تک ملک کے قائمقام چیف جسٹس کے طور بھی فرائض انجام دئے۔

مسلم اکثریتی پاکستان میں کم و بیش2فیصد ہندو آباد ہیں ۔