اقتصادی ترقی کیلئے سڑ کوں کی تعمیر اہم :رانا

جموں //نیشنل کا نفرنس کے صوبائی صدر اور سابقہ ممبراسمبلی نگروٹہ دویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ عوام کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے دیہی علا قوںمیں سڑک رابطہ اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی حلقہ نگروٹہ میں انہوں نے عوام کو سڑک جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کئی ایک پروجیکٹوں کو شروع کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرنسر تا بیدہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی تعمیر سے عال لوگوں کے علا وہ طلباء اور سرکاری ملازمین کو فائدہ پہنچے گا جبکہ مقامی لوگوںکی اقتصادی صورتحال بھی بہتر ہو گی ۔موصوف نے کہاکہ دیہی علا قوں کی تعمیر و ترقی سڑکوں کی تعمیر پر منحصر ہے جبکہ انہوں نے اسمبلی حلقہ میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کئی ایک اقدامات اٹھا ئے ۔این سی لیڈر نے کہاکہ اسمبلی حلقہ کو ریاست میں ماڈل اسمبلی حلقہ بنانے کیلئے انہوں نے بنیاد رکھ دی ہے جس کے تحت اس وقت اسمبلی حلقہ میں کھیلوں کے میدان ،سیاحتی مقامات کی تعمیر کے علا وہ سڑکوں کی تعمیر کے سلسلہ میں کئی پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں ۔اس موقعہ پر سوم ناتھ کھجوریہ ،سبھاش سنگھ ،چنی سنگھ ،گرداری لعل ،جماعت علی ،وکیل سنگھ و دیگران بھی موجود تھے ۔