نئی دہلی//یو این آئی// کانگریس نے موجودہ اقتصادی حالات کیلئے کوروناوائرس کو بھی ایک سبب بتایا ہے تاہم پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ معیشت میں زبردست گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی معاشی بدانتظامی ہے ۔ جس سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے ۔کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بلاشبہ کورونا ملک کی موجودہ صورتحال کی ایک وجہ ہے ، لیکن حکومت کے اقتصادی ماہرین کے مشورے کو مسترد کرنا اور من مانی فیصلے کرنا اس معاشی بحران کی اہم وجہ ہے ۔