اقبال انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی، دوروزہ ورکشاپ شروع

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//اقبال انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈمنیجمنٹ میں ’انوویٹ ٹوایلی ویٹ:دی ڈیزائن تھنکنگ ورکشاپ فاراینٹری پرنیورل سکسس‘‘ موضوع پربدھ کودوروزہ قومی ورکشاپ شروع ہوا۔شرکشمیرزرعی یونیورسٹی ،کشمیر کے وائس چانسلرپروفیسرنظیراحمدگنائی کی صدارت میں منعقدہ ورکشاپ میں ماہرین تعلیم اور پیشہ ورحصہ لے رہے ہیں۔

ورکشاپ کی قیادت آئی آئی ایس جے پورکی ڈیزائن تھنکنگ کی معروف ماہرڈاکٹر انجوسنگھ ، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی ایم ڈاکٹر آر اے ٹھاکور،اورآئی ایم ٹی چیئرمین ڈاکٹر یوسف العمرکررہے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کوڈیزائن تھنکنگ اور اسکے کاروباری مقاصدمیں استعمال کی گہرائیوں میں جانے کا موقعہ ملے گا۔یہ افرادکیلئیاینٹری پر نیورشپ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تجربہ حاصل کرنے کانادرموقعہ ہے۔