اقبال اسلامیہ ماڈل ہائی اسکول گانٹہ مولہ میں سالانہ دن کی تقریب

بارہمولہ // اقبال اسلایہ ماڈل ہائی اسکول گانٹہ مولہ بارہمولہ میں اتوار کو سالانہ تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں سینکڑوں اسکولی بچوں ،اساتذہ ، علاقے کے ذی عزت شہریوں  کے علاوہ ضلع کے اسکالروں  اوردانشوروںنے حصہ لیا ۔ تقریب میں  فلاح عام ٹرسٹ کے چیرمین محمد مقبول بارہمولہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔اس موقع پر بچوں نے کشمیر ی ڈارمہ لڑی شاہ کے علاوہ رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کرکے سا معین کو محظوظ کیا ۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ آخر پرسکول کے پرنسپل نصیر احمد نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ اد ا کیا جنہوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔