اقامتی اسناد کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں خدشات

جموں //نینشل کانفرنس نے بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ سے مستقل باشندوں کیلئے اراضی، ملازمتیں ،پیشہ وارانہ کالجوںمیں داخلہ کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ بعض حالیہ واقعات خصوصاً اقامتی سند کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میںخدشات پیدا ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بار ابر اراضی اور ملازمتیں مستقل باشندوں کیلئے مخصوص رکھنے کی یقین دہانیاں  زمینی سطح کے حقائق سے کھوکھلی ہو گئی ہیں۔انہوں نے بی جے پی لییڈروں سے اس سلسلہ میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو واضع کرنے کیلئے کہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار و یو ٹی سرکار لوگوں کے جذبات کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام اراضی اور ملازمتوں کیلئے مستقل باشندوں کے لئے ضمانت چاہتی ہے۔صوبائی صدر نے کہا ہے کہ اقامتی سند کے قوانین سے مقامی نوجوانوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، جو کہ پہلے ہی بیروزگاری کی مار جیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہیے تھا کہ وہ بیروزگاری مسلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتی ۔انہوں نے مقامی بی جے پی لیڈروں پر ،ملازمتوں اور اراضی پر بلند بانگ وعدے کرنے پر لوگوں میں انتشار پیدا کرنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔