افغان فورسز خود ہی اپنی سیکورٹی سنبھال سکتی ہیں:ناٹو

بروسیلز//نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن یعنی ناٹو کے سکریٹری جنرل زینس اشٹالٹن برگ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی فورسز اب اتنی مضبوط ہوچکی ہیں کہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں وہ اکیلے ہی سنبھال سکتی ہیں۔
اشٹالٹن برگ نے ایک خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ” ناٹو نے تقریباً دو عشروں تک افغانستان میں سکیورٹی فراہم کی ہے لیکن اب وہاں کی حکومت اور سکیورٹی فورسز بین الاقوامی فورسز کی مدد کے بغیر ہی اپنے پاو¿ں پر کھڑی ہوسکتی ہیں“۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ناٹو افواج نے افغانستان سے واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔