افغان فوج کی کارروائی میں 15 طالبان جنگجو ہلاک

کابل// افغانستان کے وسطی صوبہ اروزگان میں ایک فوجی آپریشن میں کم از کم 15 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی ہے۔افغان وزارت دفاع  کے ذرائع نے بتایا کہ صوبہ اروزگان کے وسطی ضلع میں کیے گئے فوجی آپریشن میں طالبان  جنگجوؤں کے اسلحہ اور گولہ بارود اور دیگر مواد تباہ کردیے گئے ہیں اور ان کے دو ٹھکانوں اور دیگر گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں سات جنگجو مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دوسرا آپریشن صوبہ فراہ کے پشترود علاقے میں کیا گیا۔