ڈھاکہ//بنگلہ دیش کے خلاف وائٹ بال سیریز سے پہلے افغانستان کے آٹھ کھلاڑی اور تین معاون عملے کے ارکان بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دورہ کرنے والی ٹیم کے دیگر ارکان، جن کا ٹیسٹ منفی آیا، نے منگل کے روز سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کردی ہے ۔ بی سی بی کے ایک افسران نے منگل کے روز کہا، "اب وہ کھلاڑی ہمارے پروٹوکول کے تحت نہیں ہیں،یہ دیکھتے ہوئے کہ سیریز 19 فروری سے شروع ہوگی لیکن اب وہ جو بھی حمایت چاہتے ہیں ، ہم وہ فراہم کریں گے ۔ اگر علامات ہلکی ہیں تو انہیں الگ تھلگ رکھا جائے گا اور اگر ایسا نہیں ہے تو ہمیں انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑے گا، لیکن فی الحال وہ خود ہی اپنی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔’’ سمجھا جاتا ہے کہ کورونا مثبت پائے جانے والے ممبران کا پانچ سے سات دنوں میں دوبارہ کورونا ٹیسٹ کئے جانے کی امید ہے اور اگر منظوری مل جاتی ہے تو وہ ٹیم کے دیگر ممبران کے ساتھ پریکٹس شروع کر سکتے ہیں۔ کرک بز کے مطابق افغانستان کی ٹیم نے 14 فروری کو کورونا مثبت کیس سامنے آنے سے قبل پریکٹس کی تھی تاہم ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد پوری دورہ کرنے والی ٹیم نے آئسولیشن میں جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ 22 رکنی افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو ڈھاکہ پہنچی اور میزبان بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے اور دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پریکٹس کیمپ میں شرکت کے لیے اگلے دن سلہٹ روانہ ہوگئی تھی۔ افغانستان کی ٹیم کے تین ارکان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اپنے دور مکمل کرنے کے بعد دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہوگئے ۔ افغانستان کے اسٹار کھلاڑی راشد خان اور محمد نبی، جو اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیل رہے ہیں، ون ڈے سیریز سے قبل اسکواڈ میں شامل ہوں گے ۔
افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش میں کوروناکی یلغار کا سامنا
