افغانستان کابینہ میں مزید توسیع

کابل//طالبان نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیراعظم مقرر کردیا جبکہ صوبوں میں بھی اہم تعیناتیاں کی ہیں۔طالبان کے ترجمان اور نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخونزادہ کی منظوری کے بعد کابینہ ارکان کی تعدا دمیں اضافہ کیا گیا ہے۔ ملا عبدالحمید اخوند وزیر برائے شہداء  و معذورین ہوں گے جبکہ ان کے نائب ملا عبدالرزاق اخوند ہوں گے۔مولوی سخاء  اللہ نائب وزیر تعلیم ہوں گے جبکہ مولوی مطیع الحق کو ہلال احمر کا سربراہ اور سخت گیر رہنما ملا نور الدین ترابی کو ان کا نائب بنایا گیا ہے۔