افغانستان پر علاقائی سلامتی کے مذاکرات میں 8ممالک شرکت کریں گے

نئی دہلی// افغانستان پر دہلی علاقائی سلامتی مذاکرات کاانعقاد بدھ کو یہاں کیا جارہا ہے جس میں ہندستان، ایران اور روس سمیت آٹھ ممالک کے قومی سلامتی مشیر یا ان کے ہم منصب شرکت کریں گے ۔ پاکستان اور چین نے خود کو اس میٹنگ سے علیحدہ رکھا ہے ۔ اس میٹنگ کی صدارت ہندستان کے قومی سیکورٹی کے مشیر اجیت ڈوبھال کریں گے ۔دہلی علاقائی سلامتی مذاکرات میں ایران، قزاقستان، کرغز جمہوریہ، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے قومی سیکورٹی کے مشیر یا سلامتی کونسل کے سکریٹری شامل ہوں گے ۔میٹنگ میں افغانستان کے حالیہ واقعات سے پیدا شدہ علاقائی سطح کے سیکورٹی سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور سیکورٹی چیلنجز سے نپٹنے اور افغانستان میں امن، سیکورٹی اور استحکام کی خواہش کی حمایت کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ہندستان کے افغانستان کے لوگوں کے ساتھ بہت ہی دوستانہ اور مضبوط تعلقات رہے ہیں اور ہندستان نے افغانستان کے سامنے سلامتی اور انسانی چیلنجز کے حل کیلئے ایک مربوط بین الاقوامی اقدام کی اپیل کی ہے ۔یہ میٹنگ اسی سمیت میں ایک مثبت پہل ہے ۔ اس سے پہلے افغانستان پر علاقائی سیکورٹی مذاکرات کے دو ایڈیشن 2018اور 2019میں ایران میں منعقد کئے جاچکے ہیں۔دیگرممالک کی سیکورٹی تشویشات کو شینئر نہیں کرتا ہے یا پھر اس کے خیالات دیگر ممالک کے خیالات سے مختلف ہیں۔