افغانستان : پرتشدد جھڑپوں میں 30 طالبان ہلاک

کابل// افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں 6 طالبان کمانڈروں سمیت 30 عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ۔افغان فوج کے مشرقی کمانڈ 201 سیلاب کارپس نے اتوار کو جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔افغان فوج کے مطابق ہفتے کے روز عسکریت پسندوں نے صوبہ لغمان کے ضلع دولت شاہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیاتھا۔ جواب میں سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کے علاوہ طالبان کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں چھ مقامی طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ستمبر سے ہی افغان رہنماؤں اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان امن بات چیت کے باوجود ملک میں تشدد جاری ہے ۔