یو این آئی
کابل// افغانستان کے مشرقی نورستان صوبے کے نورگرام ضلع کے ایک گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ضلعی گورنر قاری حبیب اللہ صابر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی رات دیر گئے نورگرام ضلع کے تاٹن درہ علاقے میں شدید بارش اور برف باری کی وجہ سے یہ آفت پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے مزید کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 20 مکانات بھی تباہ یا بری طرح نقصان پہنچا۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں تبدیلی کی جائے گی۔اتوار کی سہ پہر سے دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے کچھ حصوں میں بارش اور برف باری ہو رہی ہے ۔