کابل// افغانستان میں مسلسل بارشوں اور ڈیم ٹوٹنے کے باعث آنے والے سیلاب نے 10 صوبوں میں تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بند ٹوٹنے اور مسلسل بارشوں سے دریاوں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ سیلابی ریلے نے افغانستان کے 10 صوبوں بدغیث، قندھار، ہلمند، ہیرات، بدخشاں، تہار، پروان، قندوز، مدعیان، وردک، بغلان، فریاب اور جوزان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سیلاب سے سب سے زیادہ صوبے بغلان، پروان اور بدغیث متاثر ہوئے جہاں درجنوں مکانات تباہ اور ذرائع آمد و رفت معطل ہوگئے۔ سڑکوں سے نکاسی آب کے بعد ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہے۔