افغانستان میں اربوں ڈالر کے سیکورٹی آلات غائب

واشنگٹن // افغانستان میں سلامتی دستوں کو امریکہ کے محکمہ دفاع کے ذریعہ فراہم کیے گئے اربوں ڈالر کے فوجی آلات غائب ہیں اور انکا پتہ نہیں چلاہے۔
افغانستان کے تعمیرنو سے متعلق خصوصی انسپکٹر جنرل نے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں ایس آئی جی آر نے بتایاکہ افغانستان میں اربوں ڈالر کے وہ فوجی آلات غائب ہوگئے ہیں جنہیں وہاں کی فورسز کیلئے فراہم کیا گیا تھا۔