افغانستان میں اب بھی 1500 امریکی موجود ہیں: انٹونی بلنکن

واشنگٹن//امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں اب بھی 1500 امریکی شہری موجود ہیں، جنہیں نکالنا ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ طالبان 31 اگست کے بعد بھی ان امریکیوں اور ان افغان شہریوں کو واپس آنے کی اجازت دینے پر رضا مند ہیں جن کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت میں آئے تو افغان حکومت کے ساتھ اپنے مفادات کے تحت کام کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ تعلقات کا دارومدار اگلی افغان حکومت کے طرز عمل پر ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ نے طالبان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام نہ کیا گیا تو انہیں دنیا میں تنہا کیا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے کہ انخلا کے بعد ایئرپورٹ کھلا رکھا جائے۔