افغانستان : غنی کے خطاب سے قبل راکٹ حملہ6 افراد زخمی

کابل //وسطی افغانستان کے صوبہ غزنی کے ایک میدان میں چار راکٹ دھماکوں کے سبب 6لوگ زخمی ہوگئے ۔یہ حملہ اس مقام پر ہوا جہاں صدر اشرف غنی کوآج خطاب کرنا ہے ۔ذرائع نے جمعرات کو کہا’’صدر غنی غزنی کیلئے روانہ ہوگئے ۔وہاں وہ ایک اجلاس کو مخاطب کریں گے ۔اس واقعہ کے بعد ابھی تک چھ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ادھر،گورنر دفتر نے بتایا کہ چند منٹ قبل ہی غزنی پولیس کے محکمہ کرائم انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کے نزدیک ایک راکٹ گرا۔