افغانستان :سڑک حادثات میں 33افراد ہلاک

یو این آئی

قلات// افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین الگ الگ سڑک حادثات میں 33 افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہ المناک حادثہ صوبائی دارلحکومت قلات میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 09 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 31 زخمی ہو گئے ۔جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ بدھ کی صبح سے ملک میں یہ تیسرا سڑک حادثہ ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، بدھ کو وسطی بامیان اور شمالی سرپل صوبوں میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں کل 24 افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت 15 دیگر زخمی ہوئے ۔