افغانستان بم دھماکہ: مہلوک بچوں کی تعداد بڑھ کر 15 ، دیگر 20 ز خمی

کابل// افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں ہوئے ایک خوفناک دھماکے میں 15 بچے جاں بحق اور دیگر20 زخمی ہوگئے ہیں۔
افسران اور پولیس ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ غزنی کے ضلع گیلان میں گذشتہ روز ہوئے زبردست دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
چند عینی شاہدین نے بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ بچے ایک خریدار کو ہتھیار بیچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ طالبان شدت پسندوں نے بھی کہا ہے کہ یہ دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا ہے۔
یہ دھماکہ گاو¿ں کے ایک ایسے گھر کے قریب ہوا جہاں قرآن خوانی کی تقریب ہورہی تھی۔
غزنی کے صوبائی گورنر کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بتایا کہ ایک شخص بیٹری رکشہ چلا رہا تھا اور اس کے گاو¿ں میں داخل ہوتے ہی بچوں نے اسے گھیر لیا۔ اسی دوران یہ دھماکہ ہوا۔
ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔