افضل مرزا نے ایس ڈی مینڈھر کا عہدہ سنبھالا

مینڈھر//سرنکوٹ اور اس کے بعد پھر تھنہ منڈی میں ایس ڈی ایم کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والے افضل مرزا نے مینڈھر میں ایس ڈی ایم کے عہدے کاچارج سنبھالا ہے ۔افضل مرزا سوموار کو مینڈھر پہنچے جہاں تحصیلدار مینڈھر روی شنکر اور نائب تحصیلدار مینڈھر تعارف حسین شاہ نے ان کا استقبال کیا ۔اس دوران تعارفی اجلاس ہوا جس دوران انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ افضل مرز انے افسران اور ملازمین پر زور دیاکہ وہ عوام سے جڑے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور بہتر سے بہتر انتظامیہ فراہم کرنے کی کوشش کی جائے ۔