عشرت حسین بٹ
منڈی//ممبر اسمبلی حویلی پونچھ اعجاز احمد جان کا ایم ایل اے بنے کے بعد منڈی کی عوام نے منڈی پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے کارکنان کے ساتھ ساتھ منڈی کی عوام نے ان کا منڈی بس اڈہ پر پہنچ کر پھول مالاوْں سے استقبال کیا اور ایک ریلی کی شکل میں اعجاز احمد جان منڈی بازار سے لورن سائیں الاہی بخش کی زیارت پر حاضر ہوئے ۔اس دوران عوام نے جگہ جگہ پر اعجاز احمد جان کو پونچھ حویلی اسمبلی حلقہ سے ان کی شاندار جیت پر مبارک باد بھی پیش کی۔ اعجاز جان نے اس موقع پر عوام منڈی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ان اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر ووٹ دئیے۔ بتا دیں کہ اسمبلی حلقہ انتخاب پونچھ حویلی سے انڈیا الائنس کے امید وار اعجاز احمد جان نے بیالیس ہزار ووٹ لے کر شاندار کامیابی حاصل کی اور خطہ پیر پنچال میں ان انتخابات میں بیس ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کر کے جیت حاصل کی جو کہ خطہ پیر پنچال میں سب سے بڑی لیڈ ہے۔