اضافی قیمتوں پردرسی کتابوں کی فروخت

سرینگر//پیرسن انڈیا ایجوکیشن سروسز پرائیوٹ لمیٹیڈ پراضافی قیمتوں پر کتابیں فروخت کرنے کی پاداش میں لیگل میٹرالوجی ڈیپارٹمنٹ نے 75000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ایل ایم ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق والدین کی طرف سے گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹچیوٹ الہٰی باغ کے خلاف یہ شکایات درج کی گئی تھیں کہ سکول کی طرف سے پیرسن انڈیا ایجوکیشن سروسز پرائیوٹ لمیٹیڈ سے جو کتابیں خریدنے کے لئے کہا جارہا ہے اُن کے لئے اضافی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔حتٰی کہ کتابوں پر ان کی قیمت بھی درج نہیں تھی۔جس کے بعد ایل ایم ڈی نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کلاس فسٹ کی موجودگی میں کارروائی عمل میںلائی۔پبلشنگ کمپنی کے کونسلز کے ساتھ تفصیلی بحث ومباحثہ کے بعد کوتاہی کا اعتراف کیا گیا ،جس کے بعد مذکورہ پبلشر کے خلاف 75ہزار ٍروپے کا جرمانہ عائد کیا۔