زاہد بشیر
گول// ہائر سکینڈری سکول گول میں اصلاح معاشرہ کونسل گول کی جانب سے ایک بیداری مہم کا اہتمام ہوا جس کے بعد گول بازار میں بچوں نے ایک ریلی نکالی جہاں انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے تھے جن پر نشہ مخالف تحریر درج تھی ۔ مہم کی صدارت صدر اصلاح معاشرہ کونسل گول رحمت اللہ زوہد نے کی جبکہ اس موقعہ پر اس ریلی میں ایس ڈی ایم گو ل پاون گوسوامی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جبکہ یہاں پر تحصیلدار گول ہرجیت سنگھ ،ایس ڈی پی او گول نہار رنجن ، ایس ایچ او گول سمیر احمد مہمانان ذی وقار کے طور پر موجود تھے ۔اس موقعہ پر ہائر سکینڈر ی سول کے عملہ بھی موجود تھے ۔ ہائر سکینڈر سکول کے احاطے میں پہلے ایک تقریب منعقد ہوئی اور جہاں سے اس ریلی کا اہتمام ہوا اور گول بازار میں یہ ریلی نکلی جہاں نشہ مخالف نعروں کے ساتھ بازارمیں لوگوں کو پیغام دیا کہ نشہ جان لیوا ہے اور اس سے ہر فرد کو دور رہنا چاہئے اور اس جنگ میں ہر فرد کو شامل ہونا چاہئے ۔ بعد میں یہ ریلی ہائر سکینڈری سکول گول کے احاطے میں آئی جہاں ہائر سکینڈری سکول کے بچوں نے بھی نشہ مخالف تقاریر کیں ۔