اشیاء و خدمات کی حصولیابی صرف’ گورنمنٹ ای مارکیٹنگ‘ سے | انتظامی سیکریٹریوں کے نام محکمہ خزانہ کا سرکیولر جاری

سرینگر// محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کیلئے یہ لازمی ہے کہ وہ اشیاء و خدمات کی حصولیابی کیلئے صرف’’گورنمنٹ ای مارکیٹنگ ‘‘پر خریداری کرے۔ انتظامی سیکریٹروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کو ہدایت دیں کہ جیم پورٹل کے باہر خریداری کے دوران ضوابط کا خیال رکھے۔ محکمہ خزانہ کے مالیاتی کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) اتل ڈلو کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا کہ سرکاری محکموں کیلئے یہ لازمی ہے کہ اگر جیم پر اشیاء و خدمات کی سہولیات دستیاب ہے، تو اس کی حصولیابی کیلئے وہ صرف اسی پر خریداری کریں۔ سرکیولر کے مطابق’جیم‘ سے باہرخریدار ی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ ’جیم‘ کی دستیابی کی رپورٹ اور ماضی کے لین دین کا خلاصہ اور ایک منفرد شناخت تیار کرے۔ لازمی سامان اور خدمات کی خریداری کے لیے مجاز اتھارٹی کو فیصلے پر پہنچنے کے لیے پہلے سے یہ رپورٹ ضروری ہونا چاہیے۔ تاہم ایمرجنسی کے موقعہ پر اگر انٹرنیٹ کنکشن کی عدم دستیابی کی وجہ سے یا ’جیم‘ کے غیر فعال ہونے ، کی صورت میں اس طرح کے معاملات میں سیکرین شارٹس کو خریداری کی فائلوں میں رکھا جائے،اور حالات اور وجوہات کے بارے میں بھی مطلع کرے۔ فائنانشل کمشنر فائنانس کی جانب سے جاری سرکیولر میں تمام انتظامی سیکریٹریوں کو مشورہ دیا گیا  ہے کہ وہ اپنے ماتحت افسراں کو ہدایت دیں کہ وہ ’جیم‘ پورٹل سے باہر اشیاء و خدمات کی خریداری کے دوران ان ضوابط پرعمل درآمد کرے۔ ٹریجریوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ محکموں کی جانب سے سیکرین شارٹوں کو پیش کرنے کے بعد ہی رقومات واگزار کرے۔