نئی دہلی/ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون نے کووڈ 19 وبا کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کاحوالہ دیتے ہوئے آئی پی ایل 2021 سے بریک لینے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے ۔اشون نے یہ اعلان ان کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی چنئی میں سن رائزرحیدرآباد پر جیت کے بعد کیاہے ۔ چنئی ان کا آبائی شہرہے ۔دہلی نے اس میچ کے ساتھ اپنا آئی پی ایل کا چنئی مرحلہ ختم کیا ہے اور وہ اب اپنے اگلے میچوں کے لئے احمدآباد جائے گی۔اشون نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ واپسی کی امیدکرتے ہیں اگر چیزیں صحیح سمت میں جاتی ہیں۔ کسی کھلاڑی کے لئے بائیو ببل چھوڑنے کے بعد اس میں دوبارہ داخل ہونے کے لئے پروٹوکال کہتا ہے کہ اسے ہوٹل میں کوارنٹائن کی ایک مدت گزارنی ہوگی اور اس کے بعد ہی وہ بائیوببل میں پھرداخل ہوسکتا ہے ۔اشون نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ اس سال کے آئی پی ایل سے بریک لے رہے ہیں۔ ان کا خاندان کووڈ 19 کے خلاف جنگ کررہا ہے اوروہ اس مشکل وقت میں انہیں اپنا تعاون دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وہ واپسی کرنے کی امید کرتے ہیں اگرچیزیں صحیح سمت میں جاتی نظرآتی ہیں۔ شکریہ دہلی کیپٹلز۔اس درمیان اشون کی فرنچائزی نے اپنی ٹویٹرپوسٹ کے ذریعہ اسپنر کو اپنا تعاون دیا ہے ۔ دہلی کیپٹلز نے کہا، ‘‘اس مشکل وقت میں ہم آپ کو اپنا مکمل تعاون دیتے ہیں ہم آپ کو اورآپ کے خاندان کو دہلی کیپٹلز میں ہم تمام کی جانب سے اپنی طاقت اور دعائیں بھیجتے ہیں۔اشون لیگ کے پہلے ایسے ہندوستانی بنے ہیں جو اپنے خاندان میں کووڈ19 کی صورت حال کے سبب لیگ سے ہٹے ہیں۔(یواین آئی)