اسکولی وردیوں کی بے ضابطہ فروخت

سرینگر//لیگل میٹرالوجی ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کو لیبلنگ کے بغیر سکولی یونیفارم فروخت کرنے کی پاداش میں ملبوسات فروخت کرنے والے ایک سٹور کے خلاف 10 ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا۔محکمہ کی طرف سے یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب ایک گاہک کی طرف سے یہ شکایت موصول ہوئی کہ لالچوک میںایک ملبوسات فروخت کرنے والی دکان کی طرف سے صحیح لیبلنگ کے بغیر سکولی یونیفارم فروخت کی جارہی ہے۔لیگل میٹرالوجی قوانین کے تحت یہ بات لازمی ہے کہ ہر ریڈی میڈ گارمنٹ پر زیادہ سے زیادہ قیمت درج ہو۔