اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی نہیں

سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے کہا کہ شہر کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے اور محض ایک ہفتے کے اندر پہلے سے موجود آکسیجن کی گنجائش میں دو ہزار ایل پی ایم کا اضافہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا’’'ہم نے پچھلے ایک ہفتے کے اندر پہلے سے موجود آکسیجن کی گنجائش میں 2 ہزار ایل پی ایم کا اضافہ کیا ہے ۔ اگلے ایک دو دن میں سکمز میں ایک اور آکسیجن جنریشن پلانٹ چالو کیا جائے گا'۔انہوں نے کہا’’'اس کے علاوہ سی ڈی ہسپتال میں بھی 15 سو ایل پی ایم کے آکسیجن پلانٹ پر کام زور و شور سے جاری ہے ۔ ہمارے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں ہے '۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سری نگر میں ایک اور ایک ہزار ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کو چالو کیا گیا ہے ۔ یہ پلانٹ کشمیر نرسنگ ہوم میں ریکارڈ وقت میں نصب کیا گیا ہے ۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میںلکھا’’سری نگر کے کشمیر نرسنگ ہوم میں ایک اور ایک ہزار لیٹر فی منٹ (ایل ایف ایم) آکسیجن جنریشن پلانٹ کو چالو کیا گیا ہے ۔ کئی شفٹوں میں کام کرنے اور محکموں کے درمیان تال میل سے یہ پلانٹ ریکارڈ وقت میں نصب کیا گیا ہے '۔قبل ازیں حکام نے 28 اپریل کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں نئے آکیسجن جنریشن پلانٹ کی کامیاب ٹرائل رن کی تھی۔