اسمتھ نے ویرات کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھا یا

جوہانسبرگ/ سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کی قائدانہ صلاحیتوں پر ہی سوال اٹھا دیا۔گریم اسمتھ نے سوال کیا ہے کہ کیا واقعی کوہلی طویل مدت کی کپتانی کیلئے بہتر انتخاب ہیں؟ اسمتھ نے کہاکہ ویرات کوہلی کو اس برس ملک سے باہر ٹیم کی قیادت کرنی ہے جہاں پر ان کو مسلسل جدوجہد کا ہی سامنا رہے گا، میں نہیں سمجھتا کہ وطن واپسی پر ان کی پوزیشن کیا ہوگی۔