اسمبلی حلقہ کوٹرنکہ بدھل میں کاغذات جمع کروانے کا عمل شروع | بھاجپا اور پی ڈی پی اُ میدواروں نے اپنی اپنی نامزدگیاں داخل کروائیں

محمد بشارت

کوٹرنکہ //جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کوٹرنکہ بدھل اسمبلی حلقہ میں سے اُمیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔گزشتہ روز بھاجپا امید وار اور سابقہ ریاستی وزیر چوہدری ذوالفقار علی کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جبکہ اس دوران ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھے ۔اس دوران بھاجپا سنیئر لیڈر اور مرکزی وزیر گجندر سنگھ نے کہا کہ نریند سنگھ مودی کی قیادت والی حکومت کی وجہ سے جموں کشمیر کی سرحدیں محفوظ ہیں اور آج ہر شخص تک مرکزی سرکار کی سکیموں کا فائدہ پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی طرز پر خطہ پیر پنچال کے ساتھ بدھل اسمبلی حلقہ کو بھی سیاحت کے نقشہ پر لایا جاے گا تا کہ وادی کشمیر کی طرح بدھل اسمبلی حلقہ بھی سیاحت کا مرکز بنے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں امن کے دشمنوں کی وجہ سے سیاحت کا مرکز متاثر ہوا۔ وہیں جموں کشمیر الیکشن انچارج رام مادھو نے کہا کہ اگلے کچھ روز میںبھاجپا کا انتخابی منشور بھی جاری ہو گا جس میں خواتین کے ساتھ ساتھ طالب علموں کیلئے بھی بڑے پیمانے پرسہولیات رکھی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منشور میں خطہ پیر پنچال کو سیاحت کے متعلق بہتر مقام دیا گیا ہے۔موصوف نے بھاجپا اُمیدوار کے حق میں ووٹ مانگتے ہوے کہا کہ بھاجپا امید وار کی کامیابی کے بعد عام لوگوں کو معیاری بنیادی سہولیات فراہم کروائی جائیں گی ۔اسی دوران اسمبلی حلقہ سے پی ڈی پی اُ مید وار گفتار چوہدری نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔انہوں نے پارٹی کی سر پرست اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ پی ڈی پی ہمیشہ جموں کشمیر کے تشخص کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہر شخص کے عزت نفس کی گارنٹی دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب حلقہ انتخاب بدھل سے خاندانی سیاست کا خاتمہ ہوگا اور لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔