اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی

سرینگر//آل پارٹیزسکھ کارڈنیشن کمیٹی نے مانگ کی ہے کہ اقلیتیوں جیسے سکھوں،گوجراور پہاڑی لوگوں کو بھی حدبندی کمیشن کی مشاورت میں شامل کیاجانا چاہیے۔ایک بیان میں آل پارٹیز سکھ کارڈنیشن کمیٹی نے کہا کہ اقلیتیوں کو مشاورت سے الگ رکھنا ناقابل قبول ہے اور متعلقہ طبقوں کے  ممبران کی طرف سے اس کا سختی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔سکھ کارڈنیشن کمیٹی کے چیئرمین گجموہن سنگھ رینہ نے کہا کہ حدبندی کمیشن کو مختلف اقلیتوں کے ممبران کو اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی سے قبل ساتھ لیکر چلنا چاہیے۔جگموہن سنگھ رینہ نے کہا کہ اقلیتوں کے بغیر اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ بے معنی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ لازمی ہے کہ حدبندی کمیشن سکھوں،گوجر،اورپہاڑیوں کے ساتھ مشاورت کریںکیوں کہ ان کی آبادی کئی اسمبلی حلقوں میں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اقلیتوں کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کو کسی حتمی فیصلے سے قبل عوام کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔