اسمبلی انتخابات بہت جلد | جموں و کشمیر کے لوگ اپنی حکومت کے مستحق: چیف الیکشن کمشنر

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی// چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ہفتہ کو کہا کہ الیکشن کمیشن مرکز کے زیر انتظام علاقے میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا عمل “بہت جلد” شروع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اپنی حکومت بنانے کے مستحق ہیں۔جموں و کشمیر کی مختلف نشستوں پر ٹرن آئوٹ اور اگر اسمبلی انتخابات جلد منعقد ہو سکتے ہیں، کے جواب میں چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ پولنگ پینل کو پارلیمانی انتخابات میں لوگوں کی شرکت سے بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا’’یہ (میرے)کانوں کی موسیقی ہے۔ لوگ ،نوجوان اور خواتین خوشی سے بڑی تعداد میں(ووٹ ڈالنے کے لیے)نکل رہے ہیں، جمہوریت کی جڑیں مزید مضبوط ہو رہی ہیں، لوگ حصہ لے رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا” جموں کشمیر کے لوگ اپنی حکومت کے مستحق ہیں، ہم بہت جلد اس عمل کو شروع کریں گے، ایسا کرنے کے لیے بہت حوصلہ افزائی ملی ہے،۔مارچ میں لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے، کمار نے کہا کہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات کا ایک ساتھ انعقاد لاجسٹک اور سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ممکن نہیں تھا۔جب بھی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے، اگست 2019 میں آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ پہلا انتخاب ہوگا۔جموں و کشمیر میں انتخابی مشق عام طور پر ایک ماہ پر محیط ہوتی ہے۔حد بندی کی مشق کے بعد، اسمبلی نشستوں کی تعداد 83 سے بڑھ کر 90 ہو گئی ہے، ان نشستوں کو چھوڑ کر جو پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو مختص کی گئی تھیں۔دسمبر میں سپریم کورٹ نے پولنگ پینل کو جموں و کشمیر میں 30 ستمبر تک اسمبلی انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی۔