اسلام کا پیامِ رحمت ہی سکون فراہم کرسکتاہے

جموں//جمعیت اہلحدیث نے کہا ہے کہ کائنات آج ظلم و عدوان کی آماجگاہ نبی ہوئی ہے جبکہ انصاف، عدل، اخوت اور محبت و مودت کی یہ سب اصطلاحیں بس کتابوں کی زینت بن گئی ہیں۔ جکتی ٹانڈ میں’اسلام اور امن عالم ‘کے زیر عنوان ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری نے کہا کہ بندوں کی گردنیں جب تک بندوں کی غلامی سے آزاد نہیں کی جاتیں اورتوحید و سنت کے پیام کو جب تک کامل طور اپنایا نہیں جاتا، پریشانی و پشیمانی میںکسی طور کمی ممکن نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امن عالم کے قیام کے نام پر آج خشک و تر میں عالمی طاقتیں نشستوں کا اہتمام تو کرتی ہیں لیکن یہی لوگ بدامنی و فساد کو ہوا دیکر اپنی انا کو برقرار رکھنے کے لئے بے گناہوں اور معصوم لوگوں کو جنگ و جدل کا ایندھن بنا رہے ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے شعبہ ادب و صحافت کے سربراہ بشارت بشیر نے کہا کہ آج انسانیت کے مہکتے گلوں کو کچلا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج فحاشیت اورعریانیت کے نام پر انتشار و افتراق عروج کو چھو رہا ہے۔ اِن حالات میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھ کر ایک دوسرے کو مورد الزام بنانا درست نہیں بلکہ حکمرانوں، دانشوروںاور معاشرے کے ذمہ داروں کو اپنے فرائض متحدہوکر انجام دینے کے لئے معاشرہ اور تہذیب اخلاق کے لئے کام کرنا ہوگا۔اس
 موقع پرایک وسیع و عریض رقبہ زمین پر سنگ بنیادرکھا گیا۔