سرینگر //اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ نے سوموار کو سال 2018کا کلینڈر منظر عام پر لایا ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر مشتاق احمد صدیقی نے کلینڈر کی رسم رونمائی کی تقریب پر کہا کہ کلینڈر میں مختلف مسلمان شخصیات کی تصاویر موجود ہیں جنہوں نے لوگوں میں علم پھیلانے میں ایک اہم رول ادا کیااور جنہوں نے انسانیت کی صلاحیت میں اضافے کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ امسال کا کلینڈر8ویں صدی سے 15ویں صدی کے بیچ آنے والے مسلمان سائنسدانوں ، تحقیق کاروں اور عالموں پر ترتیب دیا گیا ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کیلئے مسلمانوں کا نام روشن کیا جن میں ثقافت ، علم نجومی ، ہنر، بیالوجی ، انجینئرنگ ،جیوگرافی، میڈیسن ،فلاسفی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں۔کلینڈرکی رسم رونمائی کی تقریب پر یونیورسٹی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اسلامک یونیورسٹی کے کلینڈرکی رسم رونمائی
