اسلامک یونیورسٹی میں کاروباریوں کے ورکشاپ

اونتی پورہ//اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں ’فنڈمنٹلزآف پیٹنٹنگ فاراینٹری پرینورس‘ موضوع پر قومی سطح کاایک ورکشاپ منعقد ہوا،جس میں وادی کے مختلف اضلاع کے انوویٹرس اورکاروباریوں نے شرکت کی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلراور ورکشاپ کے سرپرست اعلیٰ پروفیسرشکیل احمدرومشو نے سینٹرفارانویشن اینڈاینٹری پروینورشپ ڈیولپمنٹ کی اس ورکشاپ کو منعقد کرنے کیلئے ستائش کی۔انہوں نے اسلامک یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی اورسی آئی ای ڈی کے اہداف ،جو قومی تعلیمی پالیسی2020میں مقررکئے گئے ہیں ،کواجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامک یونیورسٹی ایسے مزید پروگرام اور ورکشاپ منعقد کرے گی تاکہ لوگوں تک رسائی حاصل ہواوران کے تخلیقی اوراختراعی حس کوتحفظ فراہم ہو۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے پروفیسر محمدایوب ڈار نے انٹلیکچول حقوق کے بارے میں بات کی اور جڑی بوٹیو ں اورادویاتی پودوں اورحیاتیاتی تنوع کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔اسلامک یونیورسٹی کے ڈین اکیڈمکس پروفیسرمنظوراحمد ملک نے انٹلیکچول پروپرٹی سے متعلق آگہی پیدا کرنے کی ضرورت اجاگر کی۔