اسلامک یونیورسٹی میں بین شعبہ جاتی والی بال ٹورنامنٹ

اونتی پورہ// اسلامک یونیورسٹی کے نظامت فزیکل ایجوکیشن و سپورٹس کی جانب سے بین شعبہ جاتی والی بال ٹورنامنٹ میں اسلامک اسڈیز شعبہ نے الکٹرک انجینئرنگ شعبہ کو ہرا کر ٹرافی حاصل کر لی ہے۔ میچ کے کے بعد اسلامک اسٹڈیز شعبہ ڈین اکیڈیمکس پروفیسر اے ایم شاہ، جو مہمان خصوصی تھے، نے اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کود انسان کی کردار سازی میں ایک بہترین رول ادا کرتا ہے اور نظٓمت فزیکل ایجوکیشن و سپورٹس اس ٹورنامنٹ منعقد کرنے کیلئے مبارکباد کا مستحق ہے۔ ابتداء میں فزیکل ایجوکیشن و سپورٹس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال احمد راتھر نے مہمان خصوصی اور حاضرین کا خیر مقدم کیا۔