اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں سیکنڈوائس چانسلرس کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ//اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹکنالوجی اونتی پورہ میں سیکنڈوائس چانسلرس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آخری مقابلہ جمعرات کو سکول آف میڈیکل سائنسزاور سکول ہومنیٹیز کے درمیان کھیلاا گیا ہے ۔ آخری مقابلے میں سکول آف میڈیکل سائنسزکی ٹیم جس کی قیادت ڈاکٹر رئیس احمد گنائی کر رہے تھے ،نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جس دوران انہوںنے10اروں میں110رن کا سکور کھڑا کیا ہے ۔جبکہ سکول آف ہومینٹیز جوڈاکٹر شاہنواز منٹو( سی آئی آر)کے زیر قیادت تھا نے ہدف کو پورا کرنے میں ناکام رہاجس دوران سکول آف میڈیکل سائنسزنے ٹورنا منٹ کو اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ٹورنامنٹ میںتبشر بشیر (المدارمیموریل کالج آف نرسنگ اینڈمیڈیکل ٹکنالوجی)کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے جبکہ سکول آف ہیلتھ سائنس ٹیم کے ڈاکٹر شوکت حسین بٹ (BVOC- میڈیکل لیب اور سالماتی تشخیصی ٹیکنالوجی)کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا ہے ۔اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھے ۔