اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن نے ڈیلی ویجروں میں راشن تقسیم کیا

راجوری //اسلامک ویلفیئر آرگنائزیشن نے راجوری ضلع میں محکمہ آب رسانی میں عارضی بنیادوں پر اپنی خدمات انجام دینے والے ڈیلی ویجروں میں راشن و دیگر ساز و سامان تقسیم کیا ۔جاری ایک بیان میں اسلامک ویلفیئر آرگنائز یشن کے اراکین نے کہا کہ محکمہ جل شکتی میں عارضی بنیادوں پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کو کووڈ کے دوران زندگی بسر کرنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں کیونکہ ان کی ماہانہ تنخواہ حالیہ کئی عرصہ سے ادا ہی نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ کے دوران عارضی ملازمین کی مشکلات فلاحی تنظیم تک پہنچنے کے بعد ان کی مدد کیلئے راشن ودیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئی ہیں ۔تنظیم کی جانب سے مذکورہ عارضی ملازمین میں راشن کی کٹس ایگز یکٹو انجینئر محکمہ جل شکتی مشتاق چوہدری اور ایگز یکٹو انجینئر محکمہ جل شکتی میکینکل شعبہ کی موجودگی میں تقسیم کی گئیں ۔