اسلامک ماڈل ہائی سکول گوجر نگرمیں دینی کانفرنس

 جموں//اسلامک ماڈل ہائی سکول گوجر نگر جموں کے آڈیٹوریم میں ایک پُر وقار مجلس کا انعقاد ہوا جس میں رسول رحمتﷺ کے تمام گوشوں کو بہتر انداز میں پیش کیا گیا۔ مجلس کی صدارت فہیم محمد رمضان معاون قیم جماعت اول جماعت اسلامی جموں و کشمیر نے کی۔ ان کے علاوہ سکول ہذا کے پرنسپل عبدالمجید راتھر ، ڈگیانہ مدرسہ دارالعلوم انوری کے مہتمم مولانا اجمل احمد اور امیر ضلع جموں محمد صادق بٹ بھی موجود تھے۔ سکول کے تمام اساتذہ اور طالبات نے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی بھی دقیقہ نہیں چھورا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کا فریضہ سکول کے طالب علم محمد عبداللہ نے انجام دیا۔ نعت شریف جماعت چہارم کے طالب علم عابد حسین نے پیش کیا۔ ترانہ بنت الاسلام اور ہمنوانے  پیش کیا۔ اس کے بعد مولانا اجمل احمد ندوی نے نبی پاکﷺ کی مکی زندگی کے بارے میں تفصیلاً روشنی ڈالی۔ رسول اللہ ﷺ کی بعثت صبر اور دعوت حق پر ثابت قدم رہنے کے وہ ساری باتیں کھول کھول کر بتادی جس پر عمل کرکے ہم اپنے لئے جنت کے دروازے کھول سکتے ہیں ۔ مولانا اجمل ندوی کے بعد محمد صادق بٹ نے رسول اللہ ﷺ کی مدنی زندگی کے بارے میں مفصل روشنی ڈالی۔ رسول اللہ نے اسلامک سوسائٹی بنانے کے بعد شریعت کے سارے رسول کس طرح عمل میں لائے اور کس حسن خوبی نے آسمان کے تاروں کی مانند صحابہ نے کس طرح ان اصولوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ آخر میں فہیم محمد رمضان نے رسول اللہ ﷺ بحیثیت معلم کے موضوع پر اشک آور اور پر معزز تقریر کی۔ آپ ﷺ نے زندگی کے ہر ایک شعبہ میں لوگوں کی رہبری کی اور ان کو زندگی گذارنے کا طریقہ سکھا دیا خواہ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو ہر ایک شعبہ میں آپﷺ نے اپنے آپ کو معلم بناکر پیش کیا۔ آپ نے سورۃ جمعہ کی دوسری آیت کی روشنی میں رسول اللہ ﷺ کی معلمانہ حیثیت کو تفصیل کے ساتھ اجاگر کرتے ہوئے سامعین کو عمومی طور پراور خصوصی حیثیت طلبہ و طالبات کو سیرت طیبہ کو پڑھنے سمجھنے اور قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنے کی تاکید کی۔ پرنسپل عبدالمجید راتھر نے کلمات تشکر سے مجلس اختتام پزیر ہوئی۔ مولانا نورالدین قاسمی نے نظامت کے فرائیض انجام دیئے ، ادارے کے تمام معلمین و معلمات ذوق و شوق سے شامل ِ پروگرام رہے۔