اسلامک ماڈل ہائی سکول گوجرنگرجموں میں دعائیہ مجلس کااہتمام

جموں//اسلامک ماڈل ہائی سکول گوجرنگرجموں کے آڈیٹوریم میں ایک دعائیہ مجلس کااہتمام کیاگیا جس میں کٹھوعہ کے رسانہ میں ایک آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ پیش آئے سانحے پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاگیا۔اس دوران متاثرہ بچی کیلئے دعاوفاتحہ کا اہتمام کیاگیا۔مقررین نے کہاکہ حکومت کومتاثرہ بچی کوانصاف دلانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے چاہئیں اورمیڈیاکے کچھ حلقوں کی جانب سے سانحے سے متعلق گمراہ کن رپورٹیں شائع کرنے کانوٹس لینے کی بھی حکومت سے استدعا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معصوم بچی کوانصاف دلانے کیلئے ہم سب کومتحدہوناچاہیئے تاکہ آئندہ کوئی دوسری بچی درندگی کاشکارنہ ہو۔