جموں //سدھڑا جموں کے لین نمبر1 اسرار آباد کے مکینوں نے جموں میونسپلٹی پر مبینہ الزام لگایا ہے کہ یہ عاقہ گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے۔ان مکینوں نے کہا ہے کہ یہ علاقہ زیادہ تر غریب آبادی پر مشتمل ہے جسکی وجہ سے کوئی بھی اس علاقہ کی طرف دھیان نہیں دیتا ہے۔ انہون نے متعقہ جے ایم سی اہلکاروں پر مبینہ الزام لگایا ہے کہ جے ایم سی کی ناقص کارکردگی سے اس علاقہ میں گندی نالیوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور اکثر و بیشتر ان نالیوں کے اوپر سے گندہ پانی بہتا رہتا ہے،جسکی وجہ سے اس علاقہ میں بد بو پھیلتی ہے۔انہوںنے ان نالیوں کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔مکینوں نے اس علاقہ میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ سڑکیں عام لوگوں کی آمد و رفت کے قابل بن سکیں۔